گولی اس پار کی ہویااس پار کی متاثر تو سرحدی عوام ہوتی ہے
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی پونچھ کے متعدد سرحدی گائوں کے ساتھ ساتھ جمعہ کی صبح سے ہی منڈی کے علاقہ ساوجیاں حد متارکہ پر شدید گولہ باری کا تبادلہ جاری ہوا۔ جو شام دیر تک جاری رہا۔اس دوران پاکستانی فوج کی جانب سے بلااشتعال مقامی آبادی پر گولہ باری کے نتیجہ میں پانچ شہری شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ مقامی لوگوں کے املاک اور مال مویشی کوبھی نقصان بھی ہواہے۔ ساوجیاں کے چاپڑیاں میدان لڑی بانڈی گنتڑ بریاڑی وغیرہ دیہاتوں کو گولہ باری سے شدید نقصان ہواہے۔ وہیں مقامی آبادی اپنے ہی گھروں میں پابند ہوکر رہ گئی ہے۔ بھاری گولہ باری اور ماٹر شیلینگ کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔جن میں دو آرمی پورٹر ایک بزرگ خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ جن کی پہچان حاجری بیگم زوجہ عبدالسلام عمر قریب 65 سال توصیف احمد و محمد ارشاد پسران معراج دین ساکنہ ساوجیاں جبکہ دو آرمی پورٹر کی پہچان محمد افراز ولد زمان خان محمد ،ابراہیم ولد براہم دین خان ساکنان ساوجیاں چاپڑیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوے کہا دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مل بیٹھ کر بات چیت کریں سرحدی آبادی کا اس طرح خون بہانہ بند کردیں۔اس وقت زخمیوں کو منڈی سب ضلع ہسپتال میں لایاگیا۔جنہیں منڈی تک لاتے ہوئے جام کی وجہ سے سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ایمبولنس جام میں قریب 15منٹ تک پھنسی رہی۔یہیں نہیں بلکہ ہسپتال کے سامنے غیر قانونی پارکینگ سے بھی سخت پریشان ہونا پڑا ہے۔ لوگوں نے ساجیاں ہسپتال میں تمام تر انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوے دونوں ممالک کے وزراء اعظم سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولی یاماٹر چاہے اس پار کا ہو یا اس پار کا دونوں جانب سرحدی عوام ہی متاثر ہوتی ہے۔ اس پالیسی کو جلد بند کیا جاے۔جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔