یہ دیوالی ہماری زندگیوں کو اُمید اور خوش آئند مستقبل سے منور کرے :منوج سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر ،مشیرخان،بھٹناگر وچیف سیکریٹری نے کی دیوالی مبارک بادپیش کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموںوکشمیر کے عوام کو دیوالی کے مقدس موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔اَپنے مبارک بادی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’دیوالی کے مقدس موقعہ پرمیں جموںوکشمیر کے عوام کو مبارک باد او رنیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔‘‘اُنہوںنے مزید کہا’’ یہ دیوالی ہماری زندگیوں کو اُمید اور خوش آئند مستقبل سے منور کرے تاکہ ہم ایک نئے جوش کے ساتھ نئے جموںوکشمیر کی تعمیر کرسکے۔‘‘انہوں نے کہا’’ دیوالی مختلف مذاہب اور طبقے مناتے ہیں اور روشنیوں کے اس تہوار سے ہمیں سماج کی خدمات کے لئے کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔یہ تہوار یونین ٹریٹری کے ہر گھر میں خوشی ، امن اور خوشحالی لائیں۔ آئیں ہم ہمدردی ، امن اور اخوت کا دِیا جلائیں اور اَپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر اور خوشحال جموںوکشمیر کی تعمیر کریں ۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے روشنیو ںکے تہوار دیوالی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے عوام گرمجوشی سے مبارک باد پیش کی ۔اپنے تہنیتی پیغام میں مشیر نے کہا کہ روشنیوں کا تہوار حق کی باطل پر فتح کی علامت ہے اور یہ تہوار ملک کی تہذیبی تاریخ کے اعلیٰ اقدار کو اُجاگر کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس مبارک موقعہ پر میں دعا کرتا ہوں کہ اخوت ، ہمدردی ، صبر ، باہمی احترام اور بھائی چارے کے اعلیٰ اقدار ہمارے معاشرے کا خاصہ ہے تاکہ جموںوکشمیر کی یوٹی کو ترقی ، خوشحالی اور امن کی راہ پرگامز ن کرسکے۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے دیوالی کے موقعہ مبارک جموں وکشمیر کے لوگوںکو مبارک باد پیش کی۔اپنے مبارکبادی پیغام میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ تہوار برائی کی اچھائی پر فتح پر منایا جاتا ہے اور دیانت داری سچائی اور نیکی کے اعلیٰ اصولوں کو اختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔اُنہوںنے اُمید ظاہرکی کہ روشنیوں کا یہ تہوار بھائی چارے کے رشتے کومزید مضبوط بنایا گا اور خوشحالی کا ایک نیا دور شرو ع ہوگا۔ انہوں نے لوگوں کو تہوار کے دوران کووَڈ کی مناسبت سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ارہنے کے لئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج دیوالی کے موقعہ پر جموںوکشمیر یوٹی کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔اَپنے مبارکبادی پیغام میں مشیر نے کہا کہ دیوالی کا تہوار اچھے کاموں سے لوگوں کی زندگی کی روشنی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار برائی پر سچائی کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے لوگوں کو تہوار کے دوران کووَڈ ۔19کی مناسبت سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ارہنے کی تاکید کی ہے۔اُنہوں نے اس تہوار کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے عوام کے لئے امن ، خوشحالی اور ترقی کی دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا