ڈی آر آئی نے کیں کرونال پانڈیا سے مہنگی گھڑیاں ضبط

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) نے جمعہ کے روز کہا کہ ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر کرونال پانڈیا سے مہنگی گھڑیاں ملنے کے سبب انہیں جمعرات کی رات ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے لئے روک لیا گیا تھا ۔ڈی آر آئی نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹر کرنال پانڈیا کو ممبئی ہوائی اڈے پر روکا گیا اور ان سے مہنگی گھڑیاں ملی ہیں۔ ڈی آرآئی معیارات کا یہ چھوٹا کیس تھا۔ اسی طرح معمول کے مطابق معاملہ ایئر پورٹ کسٹم ڈپارٹمنٹ کو بھیجا گیا تھا۔ آئی پی ایل کی فاتح ممبئی کے ممبر کرونال جمعرات کی رات دبئی سے ہندوستان واپس آئے تھے ۔ غیر قانونی سونا لانے کے شبے میں ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انہیں روکا گیا اور ان کا سامان تلاش کیا گیا۔ ان کے پاس سے کچھ قیمتی اشیاء ملی ہیں جن میں مہنگی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ، جسے ڈی آرآئی نے ممبئی ہوائی اڈے پر کسٹم یونٹ کے حوالے کردیا اور کرونال کو وہاں سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔قواعد کے مطابق پانڈیا کو اپنی قیمت کا تقریبا 38 فیصد کسٹم ڈیوٹی کے طور پر ادا کرنا پڑے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا