راجوری میں ایل او سی پر دھماکہ، دو فوجی جوان زخمی

0
0

پولیس کا پونچھ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ
یواین آئی

جموں؍؍ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کے روز ایک بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے بالا کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کے روز ایک باروی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے۔زخمی جوانوں کی شناخت بی ایس ایف کی 59 بٹالین سے وابستہ سپاہی عنایت حسین اور فوج کی 14 پنجاب بٹالین سے وابستہ سپاہی ساحل کمار کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثناء پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس اور فوج کی آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پونچھ کے مینڈھر کے کالابن علاقے کے جنگل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ چاک کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔برآمد شدہ اسلحہ میں ایک اے کے 56 رائفل، تین اے کے میگزین، ایک ریڈیو سیٹ، ایک پاکستانی ساخت کا پستول، ایک پستول میگزین، ایک سولر چارجر، اے کے رائفل کے 793 راؤنڈس وغیرہ شامل ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا