نئے زمینی قوانین ،عوام کے حقوق پر حملہ:میر

0
0

لوگوں کے حقوق کے لئے لڑنے کا عزم کیا
کے این ایس

سرینگر؍؍جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر جے اے میر نے جموں و کشمیر میں نئے زمینی قوانین کو جموں و کشمیر میں لاگوں کرنے کو یہاں عوام کے حقوق پر حملہ قرار دیا۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنز کرتے ہوئے کہا کی جانب سے یہاں کے لوگوں کے لئے ایک اور تحفہ تھا۔انہوں عوام کے حقوق کے لئے لڑنے کا عزم کیا ہے ۔جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر نے بدھ کے روز جموں کشمیر میں سرکار کی جانب سے زمین خریدنے کے نئے قوانین لاگوں کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ قانون کو مستر د کیا ہے ۔انہوں نے کہا یہ دقدم جموں و کشمیرکے عوام کے حقوق پر حملہ ہے میر نے کہا ہم اس قانون کو مسترد کرتے ہیں اور عوام حقوق کے لئے لڑیں گے ۔میر نے کہا بی جے پی کی سیاست کودھوکہ دہی کی سیاست قرار دیا ہے جو وقتاً فوقتاًمختلف قوانین میں ترمیم کرکے جمو و کشمیر اور لداخ کے لوگوں سے سب کچھ چھیننے کے لئے تلی ہوئی ہے۔جے کے پی سی سی صدر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میںبدھ کے روز ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔جہاں انہوں نے مرکزی سرکار کی جانب سے جمو و کشمیر میں نئے اراضی قوانین کو لاگو کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا مرکز نے جموں و کشمیر کے عوام کے خواہشات کے برعکس اپنا فیصلہ لیا ہے انہوں نے کہا ہم عوام کے حقوق کے لئے لڑیں گے ۔جے اے میر کے ہمراہ نائب صدر سابق ممبر اسمبلی حاجی عبد الرشید ڈار۔ضلع صدت امتیاز احمد پرے۔محمد اسمائیل لون ،بشارت نجار کے علاوہ متعدد پارٹی لیڈران اور کارکنان کی کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔جی اے میر نے نئے زمینی قانون کو لوگوں کے حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکز کے اس طرح کے جموں وکشمیر کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی اور بی جے پی کی طرف سے غداری اور استحصال کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا