میلبورن؍؍ ہندستان 27 نومبر سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز کرے گا ، جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ ہوں گے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو اعلان کیا۔ٹیم انڈیا کے دورہ آسٹریلیا کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ اس دورے میں تین ون ڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ہوگا۔ یہ 17 سے 21 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ سڈنی میں 7 سے 11 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15۔19 جنوری تک برسبین میں ہوگا۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سڈنی اور کینبرا میں کھیلی جائے گی۔ پہلے دو ون ڈے میچ 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں کھیلے جائیں گے ۔ جبکہ آخری ون ڈے میچ 2 دسمبر کو کینبرا کے منوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 4 دسمبر کو کینبرا میں ہوگا۔ اس کے بعد ٹیم سڈنی واپس آئے گی۔ جہاں باقی دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے ۔آئی پی ایل کے بعد ہندوستانی ٹیم اور آئی پی ایل میں کھیلنے والے آسٹریلیائی کھلاڑی براہ راست سڈنی پہنچیں گے ۔ وہاں انہیں 14 روزہ قرنطین کرنا پڑے گا ۔ وہ قرنطین کی مدت میں بھی تربیت لے سکیں گے ۔ اس کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے گذشتہ ہفتے نیو ویلز کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلی نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا تینوں فارمیٹس میں ایک دوسرے کے لئے سب سے بڑے چیلینج ہیں۔ ہم وراٹ کی ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم نے بی سی سی آئی کے ساتھ مل کر اس دورے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کرسمس کے بعد پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔ شائقین اس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ہاکلے نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شائقین کے محفوظ داخلے کے لئے وکٹورین حکومت اور میلبورن کرکٹ کلب سے بات چیت کر رہا ہے