ہندوستانی انڈر 16 ٹیم عالمی کپ میں کوالیفائی کر سکتی ہے

0
0

نئی دہلی ؍؍سابق انڈر 16 قومی ٹیم کے کپتان وکرم پرتاپ سنگھ کا خیال ہے کہ ہیڈ کوچ بی بیانو فرنینڈس کے زیر نگرانی موجودہ ٹیم ان کی اپنی ٹیم سے بہتر ہے جو دو سال پہلے فیفا انڈر 17 ورلڈ کیلئے براہ راست کوالیفکیشن سے 90 منٹ دور تھی۔اے آئی ایف ایف ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں وکرم نے کہا کہ میں نے موجودہ انڈر 16 ٹیم کو دیکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہم سے بہتر ہیں اور اگر وہ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں تو وہ انڈر 17 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔نوجوانوں کی سطح پر بہت کام ہو رہا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری انڈر 16 ٹیمیں ہر بار اے ایف سی چمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرتی رہیں گی اور امید ہے کہ ہم بہت جلد ورلڈ کپ کھیل سکیں گے ۔ملیشیا میں اے ایف سی انڈر 16 چمپئن شپ 2018 کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کو پہنچانے والے وکرم نے کہا کہ موجودہ دستے کا گیند پر اتنا اچھا کنٹرول ہے ، انہیں دیکھنا حیرت انگیز ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا