اپنی پارٹی لیڈر منجیت سنگھ کاجنرل راجندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش

0
0

نوجوانوں کو قومی تعمیر کیلئے کام کرنے کی تلقین، سیاسی جماعتیں تفرقہ انگیز سیاست سے باز رہیں
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے جنرل راجندر سنگھ کو برسی پر خراج ِ عقیدت پیش کیا ہے۔اُن کی پرسی پر آبائی گاؤں راجندر سنگھ پورہ میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جہاں پر شرکاء نے سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔منجیت سنگھ نے جنرل رراجندر سنگھ کی قربانی کو یادکرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کو فخر ہے کہ اُس نے ایک ایسے ثپوت کو جنم دیا جس نے جسم میں موجود آخری قطرے تک سرحدوں کی حفاظت کی اور آنے والے نسلوں کے لئے باعث ِ تحریک بنے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل کی عظیم قربانی کی بدولت جموں وکشمیر کو دشمنوں سے بچایاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو امن اور خوشحالی کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے کہ تفرقہ انگیز بیانات جاری نہیں کر نے چاہئے جس سے سماج میں پھوٹ پڑے اور تعلقات خراب ہوں۔ اپنی پارٹی خطہ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی اور آپسی بھائی چارہ اور سماجی تانے باتے کو قائم ودائم رکھنے میں اہم رول ادا کریگی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان فوجی جنرل سے تحریک لیں اور ملک کی تعمیر میں اپنا رول ادا کریں، منشیات سے دور رہیں۔ سابقہ وزیر نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو تعمیری نظریہ اپنا نا چاہئے جوجموں وکشمیر اور ملک کے فائیدے میں ہو۔ اس موقع پر سابقہ کیپٹن موہن لال شرما، برج موہن دتہ، سردار منموہن سنگھ، بلو چوہدری، ویشو ناتھ بھگت، رام سارن بھگت، دیو راج وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا