مینڈھر کے گاؤں قساب میں پچھلے ایک ماہ سے پانی کی شدید قلّت

0
0

مقامی لوگ محکمہ جل شکتی کے دفتر پہنچے، تین دن میں سپلائی کو بحال کیا جائے گا: اے ای

اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر میں پانی کی پریشانی ہے اور محکمہ کو ٹس سے مس نہیں! گاؤں قساب ایک ماہ سے پانی کے لئے ترس رہا ہے آج قساب گاؤں کے لوگ محکمہ جل شکتی دفتر مینڈھر میں اپنی شکایت لے کر پونچھے جہاں پر محکمہ کہ اے ای سے ملاقات ہوئی ۔گاؤں قساب کے لوگوں نے اپنی آپ بیتی بیان کی جس کے بعد ملازمین نے اس بات کا یقین دلایا کے تین روز میں پانی سپلائی کو بحال کر دیا جائے گا محکمہ کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے کہا کے آگر تین دن تک پانی نہیں چلے گا تو آنے والا دن ہمارا ہو گا ۔وہاں نمائندہ سے بات کرتے ہوئے گاؤں قساب کے محمد حفیظ نے کہا کے آگر محکمہ نے پانی سپلائی کو بحال نہیں کیا تو آنے والے سوموارکو سڑک جام کر کے احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پی ایچ ای کی ہو گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا