’ادبی کُنج‘کی مہا نومی اور دسہرا کے سِلسِلے میں خصوُصی ویڈیو نِشست

0
0

37شعراء شاعرات و گلوکار حضرات نے مختلف زبانوں میں بذریعہ آڈیو وویڈیو شرکت کی
طالب

جموّں؍جموں و کشمیر کی ادب اور ثقافت کیلئے اپنی ہفتہ وار ویڈیو نشستوں میں سرگرم عمل کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے نے ماہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میںمہا نومی اوردسہرا کے سِلسِلے میں ایک خصوصی ادبی نشست کا اہتمام کِیا۔اِس سِلسِلہ میں کورونا دوَر کی اِس 25 ویںہفتہ وار ویڈیو نِشست کے چلتے محتلف زبانوںاور علاقوں سے تعلق رکھنے والے 37معز ز شعراشاعرات و گلوکارصاحبان نے اپنی بہترین آڈیوز اور ویڈیوزارسال کرکے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر جِن شخصیّتوںنے اپنی نظموں، غزلوں و گیتوںکی آڈیوز اور ویڈیوز ارسال کیں اُن کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ ، شام طالبؔ ، سنتوش شاہ نادانؔ ۔ کے آر ساتھیؔ سلگوترہ ۔ سروَرچوہان حبیٖبؔ، چمن سگوچ، ایم ایس کامراؔ ، بِشن داس خاکؔ، رمیش آنند سا گرؔ، راہُل اَرمانؔ، رمیش راز ؔکشتواڑی، اشوک پارسؔ شرما، او پی شاکرؔ، عبدال جبّارؔ بٹ، بشیر الحق بشیرؔ، طعیّبؔ بھارتی ، فوزیہ مغل ضیاؔ، منوہر وِجے واجدؔ ، ترسیم نوُرؔ لُدھیانہ، معصومؔ کشتواڑی، سادھناؔ گُپتا لُدھیانہ، کے کے شاکرؔ، سٹارؔ سنگھ ، ڈاکٹر ایس کے جین، پی ایل پرہارؔ، محمّد باقرصباؔ،بلونت کٹاریہ، نیٖلم ؔورما،سنگھ سراجیؔ، کے کے شاکرؔ، ہربنس لعل ہرشؔ، شمبھو رام پیاساؔ،رام پال پالیّؔ، رتن بھاردواج، پون ورما، جے آرساگرؔ(ایکٹر)، اورجتیندر بسن جولیؔ ۔ادبی کُنج کے اِس ویڈیوادبی گروپ کی نَظامت تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے کی۔ جبکہ صدرِ تنظیم شام طالبؔ اِس کے نگران تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا