ٹریفک قوانین کیخلاف سرنکوٹ پولیس کی سخت کارروائی

0
0

20گاڑیوںکے چالان،8ضبط،قوانین کااحترام کرنے کی تلقین

افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍بدھ کے روز سرنکوٹ پولیس کی جانب سے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بیس گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ آٹھ گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سرنکوٹ و ایس ایچ او سرنکوٹ نے مع پولیس پارٹی بدھ کے روز سرنکوٹ کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں بیس گاڑیوں کے چالان کئے وہیں آٹھ گاڑیاں ایسی تھیں جنہیں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ضبط کیا گیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او سرنکوٹ نے ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کی کہ ٹریفک قوانین کو سختی سے اپنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا