حقِ شہریت اسناد ، سوئیل ہیلتھ کارڈ ، سپورٹس کٹس ، کے سی سی کارڈ مستحقین میں تقسیم کئے
بلاک ہیڈ کوارٹر اسر میں میٹنگ ہال ، ترنگل میں پارک کا افتتاح کیا، نیشنل ہائی وے 1 بی سے کنک ماتا مندر سڑک پر بجری بچھانے اور اسر سے بٹھہ تک سرکیولر روڈ کا سنگِ بنیاد رکھا
ڈوڈہ ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام عوام تک پہنچنے کا ایک مثالی نمونہ ہے جس کے تحت افسران عام لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی ترقیاتی آرزوؤں اور امنگوں کا تجزیہ کرکے عوام اور انتظامیہ کے مابین پُل کا کام کرنا ہے ۔
مشیر نے اس کا اظہار آج اسر سب ڈویژن میں اسر پنچائت حلقے میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے 5 ویں دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔ دورے کے دوران مشیر نے عوامی مسائل اور مانگوں کا جائیزہ لیا اور حقِ شہریت اسناد ، سوئییل ہیلتھ کارڈ ، سپورٹس کٹس ، اے سی سی کارڈ مستحقین میں تقسیم کئے اور بلاک ہیڈ کوارٹر اسر میں میٹنگ ہال ، ترنگل میں پارک کا افتتاح کیا اور قومی شاہراہ 1 بی سے کنک ماتا مندر تک سڑک پر بجری بچھانے کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا اور اسر سے بٹھہ تک سرکیولر روڈ کا سنگِ بنیاد رکھا ۔
اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ڈودہ اور ایس ایس پی ڈوڈہ بھی موجود تھے ۔
بی ڈی سی چئیر مین اسر نے علاقے میں ڈگری کالج کے قیام ، ابتدائی طبی مرکز کی توسیع وغیرہ سے متعلق مانگیں پیش کیں ۔