بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم

0
0

اصغر سامون کا دورہ گریز
لوگوں کو گرام سبھا میں عملی طور شرکت کر کے بنیادی سطح پر فیصلہ سازی کا حصہ بننے کیلئے کہا

بانڈی پورہ ؍؍سیکرٹری محکمہ تعلیم اصغر حسن سامون نے آج بی 2 وی 3 کے سلسلے میں وادی گریز کے سرحدی دیہات کا دورہ کیا اور وہاں دیہی آبادی کو درپیش مسائل کا جائیزہ لیا ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ، ایس ڈی ایم گریز ، بی ڈی اوز اور دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ لوگوں کی بھاری تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی ۔
پرنسپل سیکرٹری سے درجنوں وفود اور افراد ملے جنہوں نے پانی ، سڑکوں پر میکڈم بچھانے ، سکولوں کی توسیع ، سیکٹر صحت سہولیات کی فراہمی سے متعلق مانگیں اور مسائل پیش کئے ۔
سامون نے داور میں منعقدہ گرام سبھا میں بھی حصہ لیا اور ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ ترقیاتی سرگرمیوں کا فیصلہ گرام سبھا میں شرکت کر کے کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گرام سبھاؤں میں عملی طور شامل ہو کر اپنی مانگیں اور ترجیحات پیش کریں ۔
بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے بوائیز ہائیر سکینڈری سکول داور کا دورہ کر کے وہاں منعقد کی گئی کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ انہوں نے آٹھویں ، دسویں اور باھویں جماعتوں کے امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب میں تعلیمی کٹس تقسیم کیں اس کے علاوہ انہوں نے طلاب میں آلاتِ سماعت اور سپورٹس کٹس بھی تقسیم کئے ۔ اس موقعہ پر کئی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا