حکومت کرونا کی نازک صورتحال پر قابو پانے میں ناکام :غلام احمد میر

0
0

پی سی سی کے ضلع صدور کا اجلا س،عوامی مسائل پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر نے یہاں جموں صوبہ کے ضلع صدور کا ایک اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر پر طلب کیا جس میں عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وہیں پارٹی کارکنان نے کہاکہ حکومت کرونا کی نازک صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے جہاں لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات نادارد ہیں ۔اس موقع پر ضلع صدور کے علاوہ پی سی سی نائب صدر رمن بھلہ ،شیخ غلام حیدر،ٹھاکر منموہن سنگھ، یوگیش ساہنی ،شبیر احمد خان،ہری سنگھ چب، چوہدری عبدالغنی ،فاروق کٹوچ، شیخ مجیب و دیگران نے شرکت کی ۔وہیں پی سی سی صدر میر نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ یو ٹی انتظامیہ اور مرکزی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے ساتھ ساتھ کئی وینٹی لیٹر بھی کام نہیں کر رہے ہیں ۔ اس دوران پارٹی نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جنگی بنیادوں پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدام کئے جانے چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس حاصل کرنے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔میر نے کہاکہ حکومت کو عوام کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں اور پی آر سی رکھنے والوں کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا جس میں پی آر سی کو ڈومیسائل تصور کرنے کی بات کی گئی تھی ۔پنچائتوں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ حکومت نے لوگوں اور پوری مشینری بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد کر کے پریشان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنچائتوں میں تیرہ ہزار نمائندگا کی نشستیں خالی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت جموں وکشمیر میں فورجی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے حکومت کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ طلباء کے کیرئر اور زنگی کے ساتھ نہ کھیلا جائے ۔موصوف نے پارٹی صدور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی سطح پر پارٹی کیڈر کو مضبوط کیا جائے اور عوامی مسائل کو ابھارا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا