روزگار،تجارت اورصنعت کی ترقی کیلئے ماحول بنانامیرامِشنـ :سنہا

0
0

بی 2 وی 3 :کپواڑہ میں سرحدی مژل کا دورہ کیا ۔نوجوانوں کیلئے فوج میں بھرتی کیلئے مقامی بھرتی ریلیوں کا اعلان کیا ،کہا کپواڑہ ، بارہمولہ ریلوے لائین حکومت کی ترجیحات میں شامل
لازوال ڈیسک

کپواڑہ؍؍ ’’میں جموں کشمیر میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہوں جس کے تحت روز گار ، تجارت ، صنعت کو ترقی حاصل ہو سکے اور یو ٹی کے دیہاتی علاقوں میں ہُنر میں کمی کو پورا کر کے اسے آتم نربھر بنایا جا سکے‘‘۔ اس کا اظہار آج لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کپواڑہ کے سرحدی علاقے مژل کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے جاری بیک ٹو ولیج 3 میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی دستکاری کو فروغ دینے اور روائتی ہُنروں میں تربیت فراہم کر کے خود روز گار کے مواقعے پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران 246 مقامی نوجوانوں بشمول 122 لڑکیوں کو دیہی صنعتکاری کیلئے تربیت فراہم کی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا ’’کپواڑہ کا شمار ایسپپریشنل اضلاع میں بہترین کارکردگی کی فہرست میں کیا گیا ہے اور اس علاقے کو اخروٹ کی پیداوار اور پروسیسنگ کیلئے ایک جدید صنعتی مرکز کے طور پر ترقی دی جائے گی ‘‘۔ مقامی آبادی کے دیرینہ مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے بے روز گار نوجوانوں کیلئے فوج میں بھرتی کیلئے مقامی ریلیوں کا اعلان کیا ۔ انہوں نے علاقے میں فوری طور پانچ موبائیل ٹاوروں کی تنصیب کی بھی ہدایت دی جو کہ مقامی آبادی کی دیرینہ مانگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ ۔ بارہمولہ ریل لائین کی تعمیر یو ٹی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ابتدائی تجزیہ پہلے ہی شروع کیا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر لفٹینٹ گورنر نے 471.80 لاکھ روپے کی مالیت سے نصب کی گئی 33 کے وی کھمریال ۔ مژل لائین کا بھی افتتاح کیا جو علاقے کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کرے گا ، بی ایس این ایل وی ۔سیٹ کے ساتھ انٹر نیٹ کیلئے ، 24 بنکروں ،متبادل محفوظ پناہ گاہوں ، 80.65 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم کی گئی پنچائت اثاثوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر 2021-22 کیلئے مژل کے گرام پنچائت ایکشن پلان کو بھی جاری کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کسان کریڈٹ کارڈ ، سپورٹس کٹ ، مالی امداد ، مختلف اسناد اور منظور نامے
مختلف سکیموں کے تحت مستحقین میں تقسیم کئے ۔ انہوں نے مژل اور کیرن کے لوگوں کو نیشنل الیکٹر سٹی گرڈ کے ذریعے بجلی حاصل کرنے کیلئے مبارکباد پیش کی جس کیلئے انہیں 70 سال تک انتظار کرنا پڑا اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یکساں ترقیاتی مشن کے تحت ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ بستیوں کو پاور گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ مقامی لوگوں نے لفٹینٹ گورنر کی جانب سے حال ہی میں طبی ایمر جنسیوں اور نامساعد صورتحال میں انخلاء کیلئے راج بھون کے چاپروں کو استعمال کے علان کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد میں لفٹینٹ گورنر نے دودی، مسری ثہل، رنگ پائین، چونٹی ماری، پشواری، بونی واری کے دور دراز علاقوں سے آئے وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کے مسایل اور ترقیاتی ضروریات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں اور مسائل کا جائیزہ لیکر اُن کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری ، صوبائی کمشنر کشمیر ، آئی جی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، ایس ایس پی کپواڑہ ، بی ڈی سی چئیر پرسنز ، پنچائتی راج اداروں کے نمائندگان ، مختلف محکموں کے سربراہ ، اعلیٰ افسران اور لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا