کشتواڑ کی معروف شخصیت پیر ریاض احمد صدیقی سجادہ نشین دربارِ اسراریہ کا انتقال

0
0

پر نم آنکھوں کے ساتھ سپردِ لحد، کئی مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کا اظہار دکھ
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں سماجی و مذہبی خدمات کے لیے مشہور روحانی بزرگ پیر ریاض احمد صدیقی انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کشتواڑ کے چوگان میدان ادا کی گئی۔ مرحوم پیر ریاض احمد صدیقی صاحب ایک شریف النفس نرم طبیعت کے مالک تھے۔ کشتواڑ میں نا مساعد حالات میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے تھے۔ مرحوم دربارِ اسراریہ کے سجادہ نشین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف روحانی بزرگ بھی تھے۔ ضعیف العمر میں بھی اپنے معمولات تلاوت ، ذکر و ازکار میں مصروف رہتے تھے۔ ہر روز صبح و شام حضرت شاہ اسرار الدین بغدادی ؒکے آستانے پر ذکر و اذکار میں مصروف رہتے تھے۔ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا ناممکن ہے۔ ان کے انتقال پر کشتواڑ کے مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔نگراں تحریک صو ت الاولیاء ضلع کشتواڑ اور نگراں انجمن اہل سنت والجماعت چناب ویلی ضلع یونٹ کشتواڑ کپیٹن فاروق احمد کچلو نے مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ضلع کشتواڑ کی معروف شخصیت تھی انکی وجہ سے کشتواڑ میں ہمیشہ دینی رونق لگی رہتی تھی۔ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا نا ممکن ہے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اللہ تعالی انکی نیکیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ آمین۔مدرس مدرسہ مدینہ العلوم فاروق احمد قادری نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ضلع کشتواڑ کے ساتھ ساتھ پوری اْمت مسلمہ کا نقصان ہے۔ اگر پیر سید ریاض صاحب کی علمی حالات کا جائزہ لیا جائے تو وہ علمی لحاظ سے ایک بہت بڑے بزرگ اور روحانی لحاظ سے ایک بہت بڑے رہبر تھے۔ اس کے علاوہ اگر ان کی دربارے اسراریہ کی خدمت کا جائزہ لیا جائے تو کسی تعریف کے محتاج نہیں۔اب اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو جنت ا لفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اور ان کی نیکیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم پیر ریاض احمد صدیقی صاحب کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔دریں اثنا لوگوں نے سیّد اصغر علی برادر سجادہ نشین کے ساتھ اِظہار ِتعزیت کیا ہے او راللہ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کی روح کے دائمی سکون او رسوگوار خاندان کویہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا