فضل حسین خان اعلیٰ اخلاقی اقدار کے مالک تھے :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

عمران خان

تھنہ منڈی؍؍گذشتہ روز تھنہ منڈی کی بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت اور گائوں عظمت آباد کے سرپنچ فضل حسین خان طویل علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے ، موصوف نے تقریباً 10 سال تک بحیثیت چیئرمینسرپنچ ایسوسی ایشن اپنی خدمات انجام دی ۔ساتھ ہی وہ قریب 9 سال تک گائوں کے سرپنچ بھی رہے ، علاوہ ازیں 5 سال تک کوآپریٹیو سوسائٹی سیکریٹری اور ولیج اینڈ کھادی بورڈ کے ڈائرکٹر بھی رہے، متوفی کئی سالوں سے علیل تھے مگر کمزوری و بیماری اور پیرانہ سالی کے باوجود قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے فکرمند و کوشاں رہتے تھے۔ مرحوم کی وفات پر جموں و کشمیر کے سابقہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضل حسین خان کے اس طرح انتقال کرجانے سے سماجی و ملی سطح پر انکی کمی شدت سے محسوس کی جائیگی۔ مرحوم عزت پسند ، انتہائی بااخلاق ، ملنسار ، دور اندیش ،غریب پرور اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے جنکی وفات سے خطے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ھے جسکی تلافی بہت مشکل ھے ۔علاوہ ازیں مرحوم کے وصال پر صوبائی صدر نیشنل کانفرنس دیوندر رانا، چیرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر ،چیرمین مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ تھنہ منڈی خورشید بسمل، ماہر تعلیم محمد اقبال شال، صدر ہمدرد فائونڈیشن محمد رفیع خان و متحدد افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا