پانپورمیںسی آرپی ایف پہ جنگجوئوں کاحملہ،2اہلکارجان بحق

0
0

3شدید طور پر زخمی ، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ، علاقے میں تلاشی آپریشن ، شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل
شاہ ہلال

پلوامہ ؍؍جنوبی ضلع پانپور کے کنڈزال علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے پورے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر ترال میں بھی جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرینگر اننت ناگ شاہراہ پر سوموار کی صبح اس وقت گولیوں کی گر ن گرج سنائی دی جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح جنگجوئوں نے ٹنگن بائی پاس نزدیک کنڈی زال پل سی آر پی ایف پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی شدید فائرنگ کے ساتھ ہی وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے بھی جوابی کارورائی کی اور کچھ منٹوں تک وہاں فائرنگ ہوئی۔ اسی دوران فوج و فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کی اضافی کمک جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے پانچ سی آر پی ایف اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ حملے کے ساتھ ہی فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے سرینگر اننت ناگ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی اور علاقے میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پرشروع کرکے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائی شروع کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کافی وقت تک جاری رہا تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین امنا سامنا نہیں ہوا جس سے پتہ چلا کہ جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سی آر پی ایف ترجمان نے بتایا کہ جنگجوئوں کے اس حملے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے پانپور علاقے میں سی آر پی ایف کی روڑ پیٹرولنگ پارٹی کو شنانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکاروں کی موت واقع ہوئی اور تین زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر ترا ل کے پنیر علاقے میں بھی اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر حملہ کیا جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی اور علاقے میں مختصر جھڑپ ہوئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا