ہزاروں افرادسڑک کی عدم تعمیرسے پریشان حال،میلوں پیدل مسافت طے کرنے پرمجبور:شوکت علی چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کسی بھی علاقے کی تعمیروترقی کیلئے سڑک اولین شرط ہے ،لیکن دارالخلافائی شہرجموں کے ملحقہ علاقہ جات جو فاصلے کے اعتبار سے بہت کم دوری پر ہیںلیکن سڑک رابطے کے اعتبار سے یہ علاقے آج بھی زنامہ قدیم میں ہیں اور آزادی ہندکے ثمرات سے آج تک محروم ہیں، بنیادی سہولیات کافقدان ہے کیونکہ تمام تر بنیادی سہولیات کی بہم رسانی کیلئے سڑک اولین شرط ہے لیکن کئی دیہات ایسے ہیں جو سڑک رابطہ سے محروم ہیں۔ جموںوکشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے صدر شوکت علی چودھری نے نگروٹا کا تفصیلی دورہ کیا جس میں خاص کر انہوں نے لوگوں سے مسائل کے بارے میں جانا اور انہوں نے خاص کر بن ٹول پلازہ کے ساتھ کالاکوپڑ سے ناڑ کا پرائمری اسکول محلے کا دورہ کیا ۔اس دورے کے دوران لوگوں نے خاص مسئلہ رکھا کہ ہمیں راستے کی بہت پریشانیہے اگر ہمارا راستہ کالاکوپٹ سے ناڑ کا پرائمری سکول تک بن جائے تو ہمیں ہمارے بزرگوں کو ہمارے بچوں کو راحت کی سانس مل سکتی ہے۔ شوکت چوہدری نے ان لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کی بات کو اعلیٰ افسران تک پہنچانے کی پوری کوشش کریں گے ۔اس دوران شوکت چودھری نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس ترقی کے دور میں اگر یہ لوگ آج بھی سڑک سے محروم رہے تو آخر کب ان کا مسئلہ حل ہو سکے گا ؟انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ سے ذاتی مداخلت طلب کرتے ہوئے ان لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی اپیل کی تاکہ ان لوگوں کو روڈ کی سہولیات فراہم ہو سکے۔