پی ایچ سی میں ایکسرے مشین کی تنصیب کی ،مقامی سرپنچ اور ٹیم نے شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے میں پنچائت لاٹی اے میں وزٹنگ آفیسر شیو کمار گپتا کا بی ڈی او روہی کھجوریہ ،نائب تحصیلدار ،ایس ایچ او ،مقامی سرپنچ اور دیگر معززین نے خیر مقدم کیا اور اس موقع پر ایک بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر کئی محکمہ جات نے پنچائت میں مستقبل کے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔وہیں وزٹنگ آفیسر نے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا اور پی ایچ سی لاٹی میں ایک ایکسرے مشین کی تنصیب کی جس کا مطالبہ عوام نے بیک ٹو ولیج یکم اور دوم مرحلے میں کیا تھااور تیسرے میں اس مشین کی تنصیب کی گئی جہا مقامی عوام نے یوٹی حکومت اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔