جموں و کشمیر پردیش یوتھ کانگریس کے لیڈران کا سوچیت گڑھ دورہ ،بنیادی سہولیات کا لیا جائزہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر پردیش یوتھ کانگریس کے لیڈران نے بلاک سوچیت گڑھ کے پنڈی اور پرلاہ گائون کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر جے کے پی وائی سی جنرل سیکریٹری نمرندیپ سنگھ بھلر ،جنرل سیکریٹری رنجیت چوپڑہ ،برندر پرتاپ سنگھ اور دویانش سنگھ نے مقامی عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی ۔وہیں نمرندیپ نے کہا کہ کسی ملک کی سب سے بڑی دولت اس کے نوجوان ہوتے ہیں اور وہ ہی ملک کے فخر ہوتے ہیں ۔بھلر نے مزید کہاکہ سیاسی ،سماجی اور معاشی بدلائو کیلئے تعلیم لازمی ہوتی ہے اور آج ملک کے نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں ۔وہیں رنجیت چوپڑہ نے کہا کہبھاجپا امبانی اور آدانی کو فائدہ پہنچا رہی ہے جبکہعام عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت عوام کو نظر انداز کر رہی ہے اور سماج کا ہر ایک طبقہ پریشا ن ہے ۔اس موقع پر انجو بالا، بچن لال، چیتن پرکاش، پریت لال،گرداس چند و دیگران موجود تھے ۔