کہا تعمیرات عامہ،آر اینڈ بی اور جے ایم سی تارکول میں ناقص مود کا استعمال کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی کے صدر سونیل دمپل نے یہاں ایک احتجاج میں لیفٹیننٹ گورنر کو ایک ویڈیو یاداشت ارسال کرتے ہوئے کہا کہ ریت اور دیگر عماراتی سامانی پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں ۔انہوں نے کہاک محکمہ تعمیرات عامہ ،آر اینڈ بی اور جے ایم سی تارکول کے کام میں ناقص مواد کا استعمال کر رہے ہیں اور اس معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کرائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ناقص کام کی وجہ سے سڑکوں پر دو پہیہ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔دمپل نے کہاکہ ریت،بجری اور دیگر عماراتی سامان پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں کیونکہ ان پابندیوں کی وجہ سے کالابازاری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مزدور اور ڈرائیور حضرات بھوک مری کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ۔موصوف نے ایل جی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کالابازاری اور ناقص مواد کے استعمال کی جانچ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈبلیو ڈی اور آر اینڈ بی محکمہ جات کی جانب سے کروائے جا رہے کاموں کی جانچ کروائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ امبپھلہ سڑک پر بچھایا گیا تارکول چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی خراب ہوگیا جس پر تحقیقات کی جانی چاہئے ۔اس موقع پر سچن سوئے،ستپال شرما،ارجن آنند، جگدیش شرما و دیگران مووجود تھے ۔