دفعہ35اے کی منسوخی کے بعد راجوری میں پی ڈی پی کا پہلا اجلاس

0
0

ڈار،شوکت نے جموں وکشمیر میں پی ڈی پی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی
عارف قریشی
راجوری؍؍جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد ضلع راجور ی کے کوٹرنکہ میں پی ڈی پی کا پہلا اجلاس یہاں سینئر پارٹی لیڈر تعظیم ڈار اور درہال حلقہ انتخاب کے پارٹی انچارج ایڈوکیٹ شوکت علی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں ایک بڑی تعداد میں پارٹی لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقامی پارٹی لیڈران نے درپیش مسائل کو ابھارا اور کہا کہ انتظامیہ عوام کے مسائل کا ازالہ نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوٹرنکہ سب ڈویژن میں سڑکوں کی خستہ حالی سے عوامی مشکلات می اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر شوکت علی نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں ایک صاف و شفاف گورننس فراہم کی جسے سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی بی بنیادی سطح پر لوگوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔وہیں تعظیم ڈار نے کہاکہ پی ڈی پی حکومت کے دوران کوٹرنکہ کی ترقی کو خصوصی ترجیحات میں شامل کیا گیا جہاں کوٹرنکہ میں منی انڈور سٹیڈیم ،ڈگری کالج اور کئی سڑک پروجیکٹ منظور کئے گے اور لوگ پی ڈی پی کو پہلی ترجیح پر رکھ رہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا