کان کنی پر عائد پابندیوں کے خلاف ٹریکٹر یونین کا احتجاج

0
0

پابندیوں کی وجہ سے دیہاڑی دار لوگوں کو مشکلات کا سامنا :پرتاپ سنگھ جموال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹریکٹر یونین جموں نے یونین کے چیئرمین عارف حسین کی قیادت میں کان کنی پر عائد پابندیوں کو لیکر زور دار احتجاج کیا ۔ اس موقع پر نوجوان سیاسی کارکن پرتاپ سنگھ جموال اور بھانو پرتاپ سنگھ گوریہ نے مظاہرین کی حمائت کی ۔وہیں مظاہرین نے کہاکہ کان کنی پر عائد پابندیوں کی وجہ سے عام عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔پرتاپ نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے دیہاڑی دار لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے کنبے بھوک مری تک پہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ماحول کو بچانے کی ضرورت اشد ہے لیکن زمینی حقائق کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لڑائی کو پابندیاں ختم ہونے تک جاری رکھیںگے اور تنظیم کا ایک وفد انتظامیہ کے دروازے بھی کھٹکھٹائے گا ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا