سڑک حادثہ میں21 سالہ نوجوان کی موت

0
0

پال گھر،4 اکتوبر( یواین آئی) مہاراشٹر کے پال گھر میں ایک سڑک حادثہ کے بعد موٹرسائیکل میں آگ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ اجیت وشنو واڈو (21) ہفتہ کی شام اپنی موٹرسائیکل سے جارہا تھا کہ جب وہ دوسری سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹرک سے ٹکر کے بعد اجیت پہیے کے نیچے آگیا اور پٹرول ٹینک میں آگ لگ گئی ، جس سے اس کی موٹر سائیکل جل گئی۔
ٹرک میں بھی جزوی طور پر آگ لگ گئی ۔ اجیت کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا