برازیل : کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 599 افراد ہلاک

0
0

برازیلیا ، 4 اکتوبر (ژنہوا) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد599سے بڑھ کر 145987 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے دی ہے۔
وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 26310 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4906833 ہوگئی ہے۔ برازیل، امریکہ کے بعد دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرا ملک ہے۔
برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں کورونا کا سب سے زیادہ اثر ہے ، جہاں 1003429 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 36136 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا