پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

0
0

نئی دہلی ،4 اکتوبر (یواین آئی) اتوار کے روز لگاتار دوسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں جمعہ اور جمعرات کو گراوٹ آئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت آج مسلسل بارہویں روز مستحکم رہی۔
گزشتہ ایک مہینے میں ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا ہوا۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔
تیل کمپنی انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
چنئی میں پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا