جموں وکشمیر کی خواتین مثبت تبدیلی میں اہم رول ادا کرسکتی ہیں:الطاف بخاری

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدرسعید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں زندگی کے ہرشعبہ منیں مثبت تبدیلی لانے کیلئے خواتین کا کردار ناگزیر ہے۔ وہ پارٹی دفتر لال چوک سرینگر میں منعقد ہ ضلع سرینگر کی اپنی پارٹی خواتین کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ الطاف بخاری نے کہا’’دنیا کے کسی دیگر مہذب حصہ کی طرح جموں وکشمیر میں بھی خواتین کا اہم کردار ہے اور وہ گھر سے لیکر حکومتی سطح تک مثبت تبدیلی لاسکتی ہیں‘‘۔اپنی پارٹی صدر نے کہاکہ تب تلک خواتین کی با اختیاری ناممکن ہے جب ت کہ حکومت اُنہیں معیاری تعلیم نہیں فراہم کرتی اور معاشی طور اُنہیں بااختیار بنانے کے لئے اقدامات اُٹھاتی ، حکومت کو چاہئے کہ تعلیم کی حصولی کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی کے تمام مطلوبہ اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ اُن کی ہرشعبہ میںموجودگی یقینی بن سکے۔ معاشی طور پر خواتین کو خود انحصار اور بااختیار بنانے کے لئے جامع مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ کنونشن سے پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے بھی خطاب کیا کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم جانتے ہیں کہ کسی بھی سماج میں خواتین بھی مردوں کے برابر اہمیت رکھتی ہیں، بچوں کی پرویش ،دیگر افراد خانہ کی دیکھ ریکھ کے ساتھ ساتھ حکومتی ونجی شعبہ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں اور عصر حاضر کی تقابلی دنیا میں کم وپیش ہر شعبہ میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے‘‘۔حکومت کی طرف سے وقتاًفوقتاًشروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کو سماج کے کمزور طبقہ جات اور بے روزگار نوجوانوں تک پہنچانے میں خواتین موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔ میر نے مزید کہا’’حکومت نے مختلف فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں لیکن عمل آوری کے فقدان کی وجہ سے زمینی سطح پر مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہورہے۔ اپنی پارٹی خواتین ونگ بے روزگارنوجوانوں اور سماج کے کمزور طبقہ جات تک اِن اسکیموں کو پہنچانے میں نمایاں رول ادا کرسکتی ہیں‘‘۔ جموں وکشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے خواتین ایک گائیڈ کے طور رول ادا کرسکتی ہیں۔ ماہرتعلیم اور معروف سماجی کارکن جیلا رفیقی نے کہاکہ جموں وکشمیر کی خواتین نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور بہترین ماہرین تعلیم، محقق، ڈاکٹرز، انجینئرز اور سول سروس آفیسرز کے طور انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین صحت مند معاشرہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ رفیقی نے اپنی پارٹی خواتین ونگ پرزور دیاکہ وہ مختلف فلاحی اسکیموں کی جانکاری غریب خواتین اور نوجوان عورتوں تک پہنچائیں تاکہ وہ اِن اسکیموں سے فائیدہ اُٹھاکر اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں۔ اس موقع پر اپنی پارٹی متعدد لیڈران نے امیدظاہر کی کہ پارٹی خواتین ونگ سماج کے اندر مثبت تبدیلی لانے اور سماج کے کمزور طبقہ جات کی سماجی واقتصادی ترقی میں بہتری کے لئے نمایاں کردار ادا کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا