ہندوستانی فوج کرونا کی لڑائی میں پیش پیش

0
0

کرونا وارئرس میں میڈیکل سیفٹی کٹس تقسیم کیں
آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍عالمی وبائی مرض کرونا وائرس کی لڑائی میں ہندوستانی فوج پیش پیش ہے ۔اسی سلسلے سلسلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں فوج کی جانب سے میڈیکل اسٹاف،سول انتظامیہ کے افسران اور مستحقین میں میڈیکل اور ہیلتھ کٹس تقسیم کیں ۔واضح رہے تحصیل سرنکوٹ کے کئی علاقہ جات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور فوج کی جانب سے تقسیم کی جانے والی کٹس میں ہینڈ سینی تائزرس، سرجیکل ماسک ،فیس شیلڈ ،دستانے اور صابن وٖغیرہ شامل تھا۔وہیں ریجمنٹل میڈیکل آفیسر نے کرونا وائرس سے بچائو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جہاںلوگوں کو احتیاطی تدابیر کی جانکاری بھی دی گئی ۔ اس موقع پر مقامی عوام نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا