قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا:اونی لواسا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جمو ں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جے ایم سی کمشنر اونی لواسا اور سیکریٹری جے ایم سی ٹینا مہاجن کی قیادت میں وارڈ نمبر انتیس اور تینتیس میں کوڑے دان تقسیم کئے گے ۔وہیں میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے دوکانداروں اور تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا ان گاڑیوں کے حوالے کیا جائے جو اس کو صحیح مقام پر پہنچا سکیں ۔ اس دوران کمشنر جے ایم سی نے بھی عوام کو جانکاری فراہم کی اور کہا کہ کچرہ کوڑے دان میں ڈالا جائے ۔انہوں نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔وہیں کارپوریٹر وارڈ نمبر انتیس نے جے ایم سی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔