سرکاری اسکیموں کی افادیٹ کو غریبوں تک پہنچانے کی اپیل کی
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھم پور؍؍ ضلع ادھمپور کی تحصیل رام نگر کے رہائشیملکھ راج نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ رسین گاؤں تحصیل رام نگر کا ایک دور دراز پہاڑی علاقہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی طرف سے غریبوں کے لئے بہترین کوششیں کی جارہی ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ مرکز کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کے ثمرات غریب عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے گاؤں میں 123 سے زیادہ مکان اندرا آواس یوجنا اسکیم کے تحت غریبوں کو دیئے جانے تھے لیکن ان کام شروع نہیں کیا جارہا ہے۔ جب بھی اس سلسلے میںمتعلقہ محکمہ کے عہدیداروں سے جاننے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان سے جواب ملتا ہے کہ فہرست بنائی گئی ہے اور کام جلد ہی شروع ہوگا لیکن زمینی سطحپر ایسی کوئی چیز نظر نہیں آتی جس سے ایسا لگتا ہے کہ سرکاری عہدے دار وزیر اعظم کے وعدوں پر سنجیدگی سے غور نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت رسین میں 50 لاکھ سے زیادہ کی ادائیگی ایم جی نریگا کی ابھی باقی ہے اور حکومت 100 دن کے روزگار کی فراہمی میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماجوعہ سے کنڈ تک پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر کا کام پچھلے کئی سالوں سے انتہائی سست رفتار سے جاری ہے جس پر تارکول بچھانے کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس سے اس علاقے کے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ۔