چھمر کناری کے سجاد نائیک کی منشیات پر فلم رلیز
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گائوں چھمر کناری کے رہنے والے سجاد نائیک نے فلم نگری میں قدم رکھتے ہوئے اپنی پہلی فلم کا آغاز کیا ہے۔واضح رہے سجاد نے سال 2014میں پنجاب میں ایک البم سانگ سے اپنے کیرئر کی شروعات کی تھی۔اس کے بعد انہوں نے ممبئی کا رخ کیا جہاں کچھ چھوٹے موٹے کام سر انجام دئے اور وہیں 2017-18میں سجاد نے ZeeTv سیرئل وہ اپنا سا،میں ببلو کے نام کا ایک کردار ادا کیا۔علاوہ ازیں زی میوزک کیلئے میوزک ویڈیو کیا،ٹائم میوزک کیلئے بھی میوزک ویڈیو کیاجو معروف گلکار جاوید علی نے گایا۔اس کے علاوہ سجاد ابھی بھی اپنے کام کو محنت اور لگن سے جاری رکھئے ہوئے ہیں جس کی مثال حال ہی میں میکس پلیئر پر منشیات پر ریلیز ہونے والی فلم ہے اور اس کے علاوہ بھی ان کے دیگر پروجیکٹ رلیز ہونے والے ہیں۔