ڈوڈہ میں فوج کی جانب سے قومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد

0
0

فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی مقامی سرپنچ نے کی سراہنا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍فوج کی جانب سے ضلع ڈوڈہ کے گائی میں ایک قومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تاکہ علاقہ میں امن و اخوت برقرار رہے ۔اس موقع پر ہندو اور مسلم مذاہب سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے شرکت کی ۔واضح رہے گائی میں دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں اور فوج کی جانب سے دونوں مذاہب کے لوگوں میں آپسی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کیلئے قومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔وہیں گائی کی عوام نے سماج مخالف عناصر کو ہمیشہ شکست دی ہے ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا