ماسٹر سٹروک انٹرنیشنل کے لوگو کی نقاب کشائی ہوئی

0
0

سید عابد رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ٹیگور ہال سرینگر میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ماسٹر سٹروک انٹرنیشنل کے لوگو کی نقاب کشائی کی گئی ۔وہیں اس موقع پر ماسٹر سٹروک انٹرنیشنل کی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل کا بھی آغاز ہوا ۔ اس موقع پر وی آر اے کے سی ای او سید عابد رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت اور سٹیشن ڈائریکٹر آل انڈیا ریڈیو سید ہمایوں قیصر نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی جبکہ تقریب میں ماسٹر سٹروک کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے فنکاروں نے بھی شرکت کی ۔وہیں کرونا وائرس کے چلتے تمام ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ۔اس میڈیم کے ذریعہ کشمیری نوجوانوں کو ان کے ہنر کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا جہاں کئی قسم کے پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا