ڈی وائی سی جموں نے بلاک سطح پر’ روزگار دو ‘مہم کا آغاز کیا

0
0

مہم کا خاص مقصد بھاجپا کو گہری نیند سے بیدار کرنا ہے :نیرج چوہدری
لازوال ڈیسک
آر ایس پورہ؍؍ضلع یوتھ کانگریس دیہی جموں بلاک سطح پر روزگار دو مہم کا آغاز کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انجینئر نیرج چوہدری ضلع صدر ڈی وائی سی جموں دیہی نے کہا کہ بھاجپا کو بیدار کرنے کیلئے یوتھ کانگریس نے روزگار دو مہم کا آغا زکیا ہے جو ضلع جموں کے ہر بلاک میں شروع کی جائے گی ۔چوہدری نے مزید کہاکہ اس مہم کا خاص مقصد بھاجپا حکومت کو بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے آگاہ کرنا ہے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے حکومت روزگار کے مواقع پیدہ کرے ۔وہیں ڈی وائی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ اس مہم کا خاص مقصد بھاجپا کو گہری نیند سے بیدار کرنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا