ڈی اے پر لگی روک سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا:سبھاش شاستری

0
0

مرکزی سرکار سے ڈی پرعائد پابندی کو ختم کرنے کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مرکزی سرکای کی جانب سے ڈی اے پر لگی روک کو ہٹانے کو مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے یہاں ایک بیان میں وزیر اعظم ہند سے اپیل کی ۔انہوںنے کہاکہ ڈی اے کی قسطیں اضافی مدد کر رہی تھیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں زیادہ مشکلات کا سامنانہ ہو۔شاستری نے ایک اجلاس کے دوران یہاںبات کرتے ہوئے کاہکہ سرکاری ملازمین موجودہ کرونا وباء سے پیدہ شدہ صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیںجہاں وہ اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال کر ملک کی خدمات کر رہے ہیںلیکن ان کے ڈی اے پر لگی روک سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوںنے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی اے پر لگی پابندی کو ختم کیا جائے ۔اس موقع پر راجن بابو کھجوریہ، بی ایس جموال، سرندر کمار، رام سنگھ و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا