حکومت جموں کشمیر کے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پُر عزم ہے :سنہا

0
0

پلوامہ کا دورہ ؛متعدد عوامی وفود اور منتخب نمائندوں سے ملے ؛54.34 کروڑ روپے کی مالیت کے27 ترقیاتی پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا
لازوال ڈیسک

پلوامہ؍؍یو ٹی حکومت جموں کشمیر کے عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پُر عزم ہے ۔ اس کا اظہار آج یہاں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع پلوامہ کے دورے کے دوران کیا ۔ یہ دورہ عوام تک پہنچنے کے پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر کیا گیا تا کہ لوگوں کو درپیش مسائل اور اُن کی کلہم ترقیاتی ضروریات کا موقعہ پر جائیزہ لیا جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ مشیر ان راجیو رائے بٹھناگر ، بصیر خان ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، بجلی اور محکمہ اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، کمشنر سیکرٹری محکمہ امور نوجوان و کھیل کود ، آئی جی پی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ ، مختلف محکموں کے سربراہان کے علاوہ ضلع اور سیکٹورل افسران تھے ۔ دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر درجنوں عوامی وفود سے ملے اور 40.86 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے 20 ترقیاتی پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا اور 13.47 کروڑ روپے کی مالیت کے 7 عوامی اہمیت کے پروجیکٹوں کا ای سنگِ بنیاد رکھا ۔ جن پروجیکٹوں کا آج افتتاح کیا گیا اُن میں زیادہ تر ضلع میں سڑک رابطہ سہولیات کی توسیع کے تھے ۔ لفٹینٹ گورنر ضلع ترقیاتی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ کی بھی صدارت کی اور مختلف سرکاری سکیموں اور اقدامات سے متعلق اہم تفاصیل طلب کی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے لفٹینٹ گورنر کو انتظامیہ اور عوامی خدمات فراہمی نظام کے بارے میں تفصیل دینے کے علاوہ جاری ترقیاتی پروجیکٹوں ، بہبودی سکیموں کی عمل آوری ، صحت ، تعلیم ، زراعت ، باغبانی ، تعمیراتِ عامہ ، پی ایم جی ایس وائی جیسی آبپاشی ، فلڈ کنٹرول ، دیہی ترقی ، سماجی بہبود اور دیگر شعبوں میں کام کاج کی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ایم ایس ایم ای ڈیری ، پولٹری ، باغبانی ، زراعت اور زعفران شعبوں میں درج حصولیابیوں کے بارے میں تفصیل طلب کی اور صحت ، سماجی بہبود ، تعلیم اور اہم سکیموں و پروگراموں بشمول ایم جی نریگا ، آیوشمان بھارت ، این ایس اے پی ، آئی ایس ایس ایس ، پی ایم کسان اور دیگر سکیموں کے تحت حاصل کئے گئے اہداف سے متعلق بھی جانکاری طلب کی اور التوا میں پڑے پروجیکٹ سکیم کے تحت پروجیکٹوں کی تکمیل سے متعلق بھی جانکاری حاصل کی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے لفٹینٹ گورنر کو معدنیات صغیرہ کی ای نیلامی سے سرکاری آمدن میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے ضلع بھر میں حیاتیاتی فارمنگ کلسٹر قائم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کاہچرائی کے استعمال سے حاصل کی گئی رقومات کا عوامی سہولیات جیسے ضلع ہسپتال پلوامہ میں سی ٹی سکین مشین کی تنصیب ، اونتی پورہ میں چلنگ پلانٹ اور پی ایچ سی اونتی پورہ میں ٹرامہ سنٹر کا قیام کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے افسروں کو عوام کے ساتھ رابطہ قائم کر کے اور عوامی خدمات نظام میں بہتری لانے اور عوام کے مسائل کے تئیں حساس رویہ اپنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے معین مدت پر کاربند رہنے اور مقامی مسائل جیسے سڑکوں پر میکڈم بچھانے ، پینے کے صاف پانی کی ترسیل ، بیک ٹو ولیج کاموں کو ترجیح دینے کی ہدایت دی ۔ ضلع میں بجلی ٹرانسفارمروں کے ناکارہ ہونے کی شرح پر سنگین نوٹس لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ان نقصانات کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔ جل شکتی کے تحت جاری پروجیکٹوں کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو جل جیون مشن کی عمل آوری اور دیگر واٹر سپلائی سکیموں میں سرعت لا کر ضلع کے مستحق کنبوں کو پانی کی بہتر سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ بیک ٹو ولیج کاموں سے متعلق لفٹینٹ گورنر نے ہر پنچایت میں کم از کم دو کام ہاتھ میں لینے کی ہدایت دی ۔ یو ٹی حکومت کی عوام تک پہنچنے کے پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے لفٹینٹ گورنر بی ڈی سی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں ، پنچوں اور سرپنچوں ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، میوہ ، زعفران ، سبزی اگانے والوں این آر ایل ایم مستحقین ، باغبانی ، صنعتکاری ، ہینڈ لوم اور دستکاری شعبوں سے وابستہ وفود ، گجر بکروال ، تنظیم ، کولڈ سٹور تنظیم اور ترال سول سوسائیٹی کے ارکان پر مشتمل وفود لفٹینٹ گورنر سے ملے اور اپنی مانگیں اور مسائل پیش کئے ۔ بی ڈی سی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندگان ، پنچوں اور سرپنچوں اور میونسپل کمیٹی پانپور کے ارکان اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے لفٹینٹ گورنر کو انہیں درپیش مختلف مسائل بشمول رہایش ، تحفظ ، مشاہرے میں اضافہ ، اُن کے متعلقہ علاقوں میں کھیل کے میدانوں کی ترقی و توسیع کیلئے بلاک ڈیولپمنٹ فنڈ میں اضافہ ، سب ضلع ہسپتال ترال میں بلڈ بنک سہولت ، ترال میں پالی ٹیکنک کالج کا قیام ، بے روز گار نوجوانوں کیلئے خصوصی پیکج ، بجلی کی ترسیل میں توسیع ، سڑک رابطہ سہولیات مستحکم بنانے ، تعلیمی شعبے کو فروغ دینے اور دیگر عوامی اہمیت کے حامل مانگیں پیش کیں ۔ زعفران ، میوہ اور سبزی اُگانے والوں کے وفود نے مارکیٹ انٹر وینشن سکیم متعارف کرنے کی مانگ پیش کی ۔ انہوں نے زعفران کیلئے ای مارکیٹنگ سہولیت کی بھی مانگ کی اور قومی شاہراہ پر شعفران ویو پوائینٹس قائم کرنے ، ٹرانسپورٹیشن سہولت بہم رکھنے ، کے سی سی قرضہ جات معاف کرنے ، ایکسپوزر دورے منعقد کرنے ، حیاتیاتی منڈیاں قائم کرنے کی بھی مانگ پیش کی ۔ ترال سوسل سوسائیٹی کے ممبران پر مشتمل وفد نے سب ضلع ہسپتال کی توسیع ، سڑک رابطہ سہولت میں بہتری لانے ، پستونہ ، وہاب سڑک اور شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنے کی مانگ کی ۔ گُجر بکروال طبقے کے نمائندوں نے قبائلی طلاب کیلئے گجر بکروال ہوسٹل اور سکول تعمیر کرنے ، سڑک رابطہ سہولیات کو بہتر بنانے ، پانپور میں فروٹ منڈی قائم کرنے کی مانگ پیش کی ۔ سڑک رابطہ سہولت کے ضمن میں لفٹینٹ گورنر نے تمام خانہ بدوش بستیوں کیلئے سڑک رابطہ سہولت کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن مستحقین اور ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ بنکروں اور کاریگروں کے وفود نے لفٹینٹ گورنر کو اپنی کامیابی کی داستانیں سنائیں اور این آر ایل ایم یو ایم ای ای ڈی کی وساطت سے حاصل کئے گئے فوائد اور ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ سے متعلق دیگر سکیموں سے استفادہ کرنے کے بارے میں انہیں جانکاری دی ۔ انہوں نے بلاک سطح کے اُمیدمہلہ بنک سے متعلق مسائل اٹھائے اور ڈیری فارمنگ کو توسیع دینے ، یارن بنک قائم کرنے اور آرٹیزن کریڈٹ کارڈ سکیم لاگو کرنے کی مانگ کی ۔ اقتصادی بحالی اور تاجر طبقے کو مدد فراہم کرنے کیلئے لایحہ عمل وضح کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی صنعتکاروں کے وفد لفٹینٹ گورنر سے ملا اور آئی جی سی لاسی پورہ میں گرڈ سٹیشن اور آئی جی سی لاسی پورہ کیلئے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کی جگہ اور آئی جی سی لاسی پورہ کی دیوار بندی اور دیگر مانگیں پیش کیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفود کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں کا ترجیحی بنیادوں پر جائیزہ لے کر انہیں پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو چند ایک شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے موقعہ پر ہی ہدایات دیں اور زعفران ، میوہ اور سبزی اگانے والوں کی بھر پور مدد کرنے اور بہتر مارکیٹنگ سہولت بہم رکھنے کیلئے کہا ۔ جن ترقیاتی پروجیکٹوں کا آج ای افتتاح کیا گیا اُن میں 2.98 کروڑ روپے کی لاگت سے پی ایم جی ایس وائی مرحلہ دوم کے تحت لالہار گلبُگ سڑک ، 2.50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے نئے طرز کے ابتدائی طبی مرکز ستورہ ترال ، 1.79 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے نئے طرز کے ابتدائی طبی مرکز ہاری پلوامہ ، 1.36 کروڑ روپے کی لاگت سے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب ، 47 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے سب سنٹر لاسی پورہ ، 1.42 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائیر سکینڈری سکول کلمپورہ کیلئے دو منزلہ عمارت ، 1.02 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہائیر سکینڈری سکول نوپورہ کیلئے دو منزلہ عمارت ، 93.86 لاکھ روپے کی لاگت سے سنگروانی میںتعمیر کی گئی کے جی بی بی عمارت ، پانپور میں 95.27 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے ٹورسٹ کیفٹیریا، 62.70 لاکھ روپے کی لاگت سے سید حسن منطقی اونتی پورہ میں ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر ، 38.42 لاکھ روپے کی لاگت سے اونتی پورہ میں وے سائیڈ سہولت ، 9.27 کروڑ روپے کی لاگت سے بلو دربگام شادی مرگ سڑک ، 85.42 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی بائیر بندر پورہ ، کوئیل اور پائیر چند گام سڑک 1.75 کروڑ روپے کی لاگت سے سائیمو میں 1X28 میٹر سپین پُل ، 87.41 لاکھ روپے کی لاگت سے ہری پری گام ترال میں پلیٹ گرڈر پُل کی تنصیب ، 33 لاکھ روپے کی لاگت سے ہانجی پورہ میں سٹیل گرڈر وندک پورہ پُل کی تنصیب ، 1.65 کروڑ روپے کی لاگت سے ترال میں ڈرگ ڈی ایڈیشن سنٹر ، 75.55 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف مقامات پر 5 کھیل میدان ، 5.83 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اگلر مین واٹر سپلائی سکیم اور 4.98 کروڑ روپے کی لاگت سے درب گام کی فردوس کالونی کیلئے تعمیر کی گئی واٹر سپلائی سکیم شامل تھیں ۔ دریں اثنا13.47 کروڑ روپے کی مالیت کے جن ترقیاتی پروجیکٹوں کا ای سنگِ بنیاد رکھا گیا اُن میں 4.90 کروڑ روپے کی لاگت سے بوائیز ہائیر سکینڈری سکول پلوامہ کیلئے مصنوعی ہاکی میدان ، 3.86 کروڑ روپے کی مالیت کا میر باغ اور دوگام کے درمیان سٹیل پُل ، 1.67 کروڑ روپے کی مالیت کا ابتدائی طبی مرکز اونتی پورہ کے احاطے میں ٹرامہ سنٹر ، 1.50 کروڑ روپے مالیت کی اونتی پورہ میں ذیلی سڑکیں ، 70 لاکھ روپے کی مالیت کا اونتی پورہ ملک چلنگ پلانٹ ، 50 لاکھ روپے کی مالیت کا اونتی پورہ میں زبحہ خانہ اور 33 لاکھ روپے کی مالیت کا چندہار میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر شامل تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا