پونچھ میں گھریلو جھگڑے عروج پر

0
0

سیڑھی چوہانہ زمین کو لیکر آپسی تصادم ،خواتین کے ساتھ بدسلوکی
اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍پونچھ میں گھریلوخاصکر زمینی تصادم آرائیاں عروج پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسی طرح کی ایک واردات تحصیل منڈی کے گائوں سیڑھی چوہانہ میں پیش ائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہاں جانب مخالف تیسرا گروپ ہے جس نے متاثرہ کنبہ کے ساتھ بدسلوکی مارپیٹ کی ہے ۔پرویز اختر 45نے بتایا کہ مذکورہ زمین جسکا کیس محترم کوٹ پونچھ میں چل رہا ہے اور کوٹ نے مذکورہ زمین کے لئے سٹے کا حکمنامہ بھی دیا ہے ۔گزشتہ روزمحمد بشارت پیشہ استاد،محمد لیاقت،محمدعرفان برادران جنکا اس زمین سے کوئی تعلق نہیں تھا نے محمد بشیر جوکہ کے کوٹ میں چل رہے کیس میں ہمارا فریق ثانی ہے کے ساتھ ملکر ہم جوکہ گھر میں صرف خواتین تھی پر حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجے میںہمارے گھر کی حاملہ خاتون کو بھی چوٹ ائی ہے۔جبکہ وہاں ہمارے گھر کے دوسرے افراد کو چوٹیں ائی ہیں ۔ اس سلسلے ہم پونچھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کوٹ کے سٹے آرڈر اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی مارپیٹ کا فوری نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائے ۔واضح رہے اس سے قبل بھی ضلع پونچھ میں مختلف زمینی تصادم آرائیوں میں قتل تک کی وارداتیں پیش آچکی ہے ۔جس پر روک لگانے کے لئے معاشرے کی ہر قد آور شخصیت، علماء ، عوامی ، سیاسی نمائندگان کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ یہ سماجی جرم ہے جوکہ پولیس کے پاس بعد ازواردات آتا ہے جس پر ہم ایکشن کرتے ہیں ۔ لیکن اس سے قبل ایسے جرائم میں افہام و تفہیم اور مذید معاشرے کی قدر آوار شخصیات کو ان معاملات کے تئیں اپنی بیداری رکھنی چاہئے اور اس پر روک لگانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا