ضلع ڈوڈہ کے گندو علاقہ پنچایت ڈھڈکائی بنیادی سہولتوں سے محروم

0
0

منظور سمسھال

گندو؍؍ بھلیسہ کی پنچایت ڈھڈکائی سبھی بنیادی سہولتوں سے محروم وہیں اگر ہم بات کریں کھیل کود کی تو کوئی بھی سہولیات موجود نہیں ۔ آپ کو بتادیں پنچایت ڈھڈکائی میں صرف گوجر آبادی رہتی ہے ان کا ماننا ہے اسے لیے شاید ہمیں نظرانداز کیا جاتا ہے ۔سماجی کارکن اور گوجر یوتھ کے لیڈر طالب ممتاز نے ہمارے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار انتظامہ سے ایک چھوٹا سا پلے گرونڈ کی مانگ کی تھی لیکن کوی بھی شنوائی نہ ہوئی یہاں کی یوتھ اور بچے اپنا کچھ وقت کھیل کود میں گزارنا چاہتے ہیں ۔یوتھ کو 5 کلو میٹر پیدل سفر کر کے کھیل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے جو ایک دوردراز پہاڑی علاقہ میں واقع ہے اسلئے بی ڈی سی کے چیرمین چودھری محمد حنیف اور انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس مسلے پہ نظرثانی کریں تاکہ آنے والے وقت میں مزید پرشانی نہ اٹھانی پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا