کاستی گڑھ میں بجلی کی غیرعلانیہ کٹوتی سے عوام پریشان

0
0

محکمہ پی ڈی ڈی نے سْدھار نہ کیاتوہوگااحتجاج
ہردیومنھاس

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے علاقہ کاستی گڑھ کے دیگر علاقوں میں بجلی کی غیرعلانیہ کٹوتی سے عوام کوکافی سخت مْشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔بجلی کی باربار کٹوتی سے عوام میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا اس بارے میں کہناہے کہ محکمہ نے اس کٹوتی کامذاق بناکررکھاہے۔صارفین کو ہرماہ میں بھاری کرایامحکمہ کے خاتے میں ڈالناپڑتاہے۔لیکن اگر بجلی کی بات کی جائے توبجلی نہ کے برابر ہی ہوتی ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ لگ بھگ ایک ہفتے سے توبجلی آتی ہی نہیں ہے اگر آتی بھی تو کئی گھنٹوں کے لیے غایب ہوجاتی ہے اور دنوں دن میں کئی بار تو ایک سیکنڈ کے لیے آتی ہے تو گھنٹوں کے لیے غایب ہوجاتی ہے۔عوام نے اس سخت پریشانی پر محکمہ بجلی کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ اگر سْدھارنہ کیاگیاتومحکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت احتجاج کیاجائیگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا