کوٹرنکہ تاخواص سڑک واقع میں پہلے سے بھی بدتر ہو گئی

0
0

بدقسمتی سے یہ سڑک عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے:عبدالغنی کوہلی

دلشاد احمد چودھری

کالاکوٹ؍؍سابقہ وزیر وبھاجپا کے سینئر لیڈر سابقہ ایم ایل ایکالاکوٹ چودھری عبدالغنی کوہلی نے ایک پریس بیان جاری کیا اور موسلا دھار بارشوں کے دوران ہوئے نقصانات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں کا بھاری بارشوں سے نقصان ہوا ہے۔ ان کو معاوضہ دیا جائے اور بارش کے دوران جو بے گھر ہو گئے ہیں ۔ان کو فی الحال جلدی ٹنٹ دیئے جائیں۔ عبدالغنی کوہلی نے خواص تا کوٹرنکہ۔سڑک پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کوٹرنکہ تا خواص سڑک کا معاملہ سوشل میڈیا پر چھایا رہتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مرکزی سرکار نے CRF کے تحت 76کروڑ روپیے رکھے تھے اب وہ رقم کہاں گئی اس کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔کوہلی نے کہا کہ بہت پرانی سڑک ہے اور جب سے CRF کے تحت کام شروع کیا ہے بجائے سڑک کو اچھی تعمیر کرنیکے وہ سڑک تباہ وبرباد ہوگئی ہے اور عوام کے لئے ایک بڑی پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کو نہ جانے کیا دقت ہے کیوں اس سڑک کو بہتر کرکے مکمل طور پر تعمیر نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں نا کہیں انتظامیہ بھی لٹر مستی کر رہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے اس سڑک کے معاملے میں چیف انجینئر سے بھی بات کی ہے اور خصوصاً لیفٹیننٹ گورنر سے بھی اس سڑک کے بارے میں جاکر ملاقات کروں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دنوں میں جو موسلادھار بارش ہوئی ہے اس میں جو لوگوں کے نقصان ہوئے ہیں ان کو معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالاکوٹ اسمبلی حلقہ کے دور دراز علاقہ جات نارلہ کوٹچروال۔ سڑک۔ متھیانی سڑک۔چک متھیانی تا کوٹچروال سڑک۔بہت خراب ہو گئی ہیں ان کو بھی ٹھیک کیا جائے اور ان پر تیزی سے کام کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا