معروف مدرس محمد اشرف کوٹے33سالہ خدمات کے بعد محکمہ تعلیم سے سبکدوش

0
0

اساتذ انجمنوں و دیگران نے خدمات کو سراہا،نیک خواہشات پیش کیں

نمائندہ لازوال

بانہال؍؍ بانہال کے ٹٹھار علاقے سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم میں تعینات ہیڈ ماسٹر محمد اشرف کوٹے آج اپنی 33 سالہ نوکری سے سبکدوش ہوئے۔ محمد اشرف کوٹے ایک قابل اور محنتی استاد ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹرینگ پروگراموں کے دوران اساتذہ کو تربیت بھی فراہم کرتے تھے اور انہیں مختلف تربیتی کورسز کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا تھا ۔ اس وقت یہ ہائی سکول چنجلو سے بحثیت ہیڈ ماسٹر سبکدوش ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سن 1987 میں محکمہ تعلیم میں بحثیت ٹیچر جوائن کیا تھا اور محکمہ میں 33 سال تک اپنی خدمات کو ایمانداری اور محنت سے انجام دینے کے بعد ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کے بطور سبکدوش ہوئے – ان کی سبکدوشی پر کلسٹر ٹٹھار نوگام میں ایک الواداعی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اور کوئی کے پیش نظر ایس او پی کو اپنا کر انہیں الوادع کہا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی خدمات جو سہراتے ہوئے انہیں ایک قابل اور محنتی استاد سے تعبیر کیا ۔ اساتذہ برادری کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مقامی لوگوں نے ان کی سبکدوشی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم زون بانہال نے بھی ان کی سبکدوشی پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں ایک محنتی اور قابل استاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایجوکیشن زون بانہال کے علاوہ ضلع رام بن کے ایجوکیشن زون کھڑی میں بھی تین سال سے زائد عرصے تک اس دوران اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا