رہبر ِکھیل کی جانب سے سکندر پرویز خان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

0
0

ریاض ملک

منڈی؍؍محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے آفیسر سکندر پرویز خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔پارٹی کا ہتمام پونچھ کے مشہور ایشین ہوٹل میں کیا گیا۔ جہاں پر محکمہ کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ یاد رہے سکندر پرویز خان محکمہ سروس و سپورٹس میں چالیس برس ملازم رہے اور امسال اس محکمہ سے ہی ریٹائر ہوئے۔اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہبر کھیل اساتذہ کے صدر پرویز ملک آفریدی نے کہاکہ سکندر خان ایک ایماندار آفیسر تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے۔جنہوں نے ہمیشہ کھیل کودکو بڑھاوا دیاہے۔ انہوں نے کہا ہم سکندر خان کے مشکور ممنون ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ سے ہی ہمارا تعاون کیا اور ہمیں جہاں بھی ضرورت پڑی یہ شانہ بشانہ ساتھ رہے۔ آخر کار رہبر کھیل فورم کی جانب سے ایک شال پیش کیا گیااور آئے ہوے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔اس پروگرام میں ضلع کے تمام ملازمین نے شرکت کی جن امتیاز لون،زونل پروجیکٹ آفیسر راجوری ولی محمد،پروجیکٹ افیسر ننگالی،آیاز خان ،سکندر خان ،شمیم خان ،ہرنی زون سے عمران شاہ،گگندیپ سنگھ،امتیاز لون،منظور لون،شبیر ملک،سچن شرما،عمران خان،گربیر سنگھ،مختیار لون،سجاد راتھر،نعیم خان،منظور راتھر طلعت وسیم،یہ تمام حضرات اس پارٹی میں موجود تھے۔ آخر پر ضلع پرویز ملک آفریدی نے آئے ہوئے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا