ضلع ڈوڈہ کے بلاک گھٹ میں بھاری دھاندلیوں کا شاخسانہ

0
0

انتظامیہ اے سی بی سے فوراً تحقیقات کروائے: فرید احمد نائک
محمد اشفاق

ڈوڈہ؍؍؍ضلع ڈوڈہ کے مختلف بلاکوں میں محکمہ دہی ترقی ترقی کی جانب سے ہونے والی مبینہ دھاندلیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معروف سماجی کارکن فرید احمد نائک نے حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے نائک نے کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران بلاک گھٹ کی مختلف پنچایتوں بشمول روتی پدرنہ، دھڑا (الف) اور دھڑا (ب) میں محکمہ دہی ترقی کے ملازمین نے مقامی پنچایتی نمائندگان کے ساتھ ساز باز کر کے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا ہے، جس میں ایف سی 14، پردھان منتری اوس یوجنا اور منریگا کے کاموں میں مکمل طور پر خرد برد کیا گیا ہے۔نائک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحق طبقے کو مذکورہ اسکیموں سے یکسر دور رکھا جاتا ہے اور اپنے اہل و عیال اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو فیض پہونچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ اس لیے یہ اسکیمیں محض محکمہ کے ملازمین اور پنچایتی نمائندگان کی جیبیں گرم کرنے تک ہی محدود ہو چکی ہیں۔نائک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج کمار سنہا اور ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ساگر ڈی ڈرائفوڈ سے اس سلسلے میں فوری طور پر کاروائی کرنے اور اے سی بی کے ذریعے شفافیت کے ساتھ تحقیق کرنے کا مطالبہ دی. بصورت دیگر وہ عوام کو لیکر سڑکوں پہ اتر آئیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا