آئی جی پی جموں نے سکیورٹی منظر نامے ،امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا

0
0

ڈی آئی جیز رینج اور ایس ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ہند۔چین کے مابین تازہ کشیدگی کے بیچ جموں وکشمیرمیں سلامتی صورتحال کاہرسطح پرجائزہ لیاگیا،اسی کی ایک کڑی کے طور پرآئی جی پی جموں مکیش سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں خطے رینج ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں سکیورٹی منظر نامے ،امن و قانون کا جائزہ لیا ۔اس دوران رینج ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے پی آر آئی اور یو ایل بی نمائندگا ن کی سکیورٹی، اور متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی منظر نامے ،امن و قانون کی مکمل جانکاری فراہم کی ۔ وہیں ایس ایس پیز نے کرونا وائرس کے چلتے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی جانکاری فراہم کی ۔ا س موقع پر آئی جی پی موصوف نے پولیس کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات کی سراہنا کی ۔انہوںنے کہا کہ پی آر آئی اور یو ایل بی نمائندگان کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے ۔وہیں جموں،راجوری،پونچھ،سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ دراندازی جیسے معاملات پر خصوصی نگاہ رکھی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا