صرف فوجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی
مختاراحمد
گاندربل؍؍سرینگر لیہ شاہراہ کو آج سیول گاڑیوں کے لئے ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔ٹریفک کو سمبل اور منی گام میں روکا گیا۔اطلاعات کے مطابق آج صبح سویرے پولیس نے سری نگر لیہ کو سیول ٹریفک کے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے درجنوں مال بردار گاڑیوں سمیت چھوٹی مسافر گاڑیاں سمبل اور منی گام میں درماندہ ہوگئی۔درماندہ مسافروں ما کہنا ہے کہ انہیں صبح چار بجے روکا گیااور دن بھر وہ سڑک پر بھوکے پیاسے رہے ۔انہوں نے کہا چونکہ گاندربل میں 29اگست سے 5ستمبر تک انتظامیہ نے لاک ڈان نافذ کیا جس کی وجہ سے ساری دوکانیں بند تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہوں نے پولیس اور ٹریفک پولیس سے سڑک بند ہونے کے وجوہات جاننا چاہا تاہم وہاں سے کوئی بھی جواب نہیں مل سکا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ کئی گاڑیوں میں چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ مریض بھی تھے جنہیں دن بھر مشکلات جھیلنا پڑی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب چینی فوج نے لداخ کے پینکاک جھیل کے مقام پر دوبارہ دخل اندوزی کی کوشش کی جس کے بعد علاقے میں فوج کی تعداد بڑھانے کے لئے لیہ کرگل شاہراہ پرسیول ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اورصرف فوجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تاکہ فوجی گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں کوء مشکلات پیش نہ آئے۔دریں اثنا نمائدے نے شاہراہ پر ٹریفک کو روکنے کے حوالے سے ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال سے بات کی توانہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی اور تیز بارشوں کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا اور بیکن کی گرین سگنل ملتے ہیں ٹریفک کو بحال کر دیاجائے گا۔