پرنب مکھرجی کی حالت بگڑی

0
0

نئی دہلی،31 اگست (یواین آئی) سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت اتوار کے بعد سے بگڑی ہے اور وہ ابھی بھی بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔
مسٹر مکھرجی کو گزشتہ دس اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال نے آج جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا،’’مسٹر مکھرجی کی حالت میں اتوار کے بعد سے گراوٹ درج کی گئ ہے۔پھیپھڑے میں انفیکشن کی وجہ سے ان کے کچھ دیگر اعضا کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے ۔ماہرڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔وہ مسلسل گہری بے ہوشی میں اور وینٹیلیٹر پر ہیں۔‘‘
سابق صدر کے دماغ میں جمے خون کو ہٹانے کےلئے پچھلے دنوں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا