دوسرے دن بھی ملک میں کورونا کے 78 ہزار سے زائد کیسز

0
0

نئی دہلی،31 اگست (یواین آئی) ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وئارس کے 78 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ ہے ، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 36.21 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے فعال کیسز محض 21.59 فیصد رہ گئے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78،512 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 36،21،245 ہوگئی ہے۔شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں متاثرین کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 16،673 اضافے سے 7،81،975 ہوگئے ہیں۔
ملک میں مزید 971 کورونا متاثرین کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 64،469 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 21.59 فیصد،شفایابی کی شرح 76.63 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے۔
ملک میں کورنا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں فعال کیسز کی تعداد 8422 سے بڑھ کر 1،93،889 اور 296 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24،399 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 7690 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد5،62،401 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی حالت میں ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا