بالی ووڈ ستاروں نے سوشانت کی موت کے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا خیرمقدم کیا

0
0

ممبئی، 19 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ ستاروں نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے سپریم کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس کے بعد اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اکشے نے لکھا ’’سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی جانچ ہوگی۔
ہمیشہ سچ کی جیت ہونی چاہیے‘‘۔

کنگنا رنوت نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کنگنا نے ٹویٹ کیا ’’انسانیت جیتی، ہر ایک سوشانت واریئر کو مبارکباد، میں نے پہلی بات ایسا طاقتور یکجہتی اور شعور دیکھا ہے۔
بہت شاندار۔
سی بی آئی اب اس کیس کو سنبھالے گی‘‘۔

انوپم کھیر نے لکھا جے ہو… جئے ہو… جئے ہو… # سی بی آئی فار ایس ایس آر جسٹس فارسوشانت سنگھ راجپوت‘‘۔

سوشانت کی کو اسٹار اور قریبی دوست رہی کیرتی سینن نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’پچھلے دو مہینے کافی بے چینی بھرے تھے کیونکہ کچھ بھی واضح طور پر سمجھ نہیں سمجھا آرہا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امید کی کرن پیدا ہوئی ہے کہ آخر کار حقیقت سامنے آجائے گی۔
اب یقین رکھئے اور سی بی آئی کو اپنا کام کرنے دیجئے۔

سوشانت کی سابقہ ​​گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے بھی ٹویٹ کیا ’’انصاف وہی ہے جو سچ بتائے۔
سچائی کی جیت ہوئی‘‘۔

رنویر شوری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے آس پاس کے حالات کے بارے میں حقیقت جاننے کی ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا