نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے والد سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر جمعرات کے روز گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے شخص تھے۔
سابق وزیراعظم کا آج 75 واں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر گاندھی نے اپنے والد کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے فوٹو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’راجیو گاندھی ایک غضب کا نظریہ رکھنے والے اور اپنے وقت سے بہت آگے کے انسان تھے۔ لیکن ان سب سے الگ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے انسان تھے‘‘۔ انھوں نے مزید لکھا’’میں اپنے باپ کے طور پر انہیں پاکر خود کو بہت خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہے۔ ہم انہیں آج اور ہر دن یاد کرتے ہیں‘‘۔ آنجہانی مسٹر گاندھی چھٹے اور 40 سال کی عمر میں ملک میں سب سے کم عمر وزیراعظم بنے تھے۔ ان کا دورِ اقتدار سن 1984 سے 1989 تک رہا۔